بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

  

           لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابراعظم  کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیینامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ بابراعظم  نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگزکھیل کرٹیسٹ میچ بچایا تھا دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے اعزاز ملنے پربھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لئے عمدہ پرفارمنس میری ترجیح رہی ہے اسی طرح مستقبل میں بھی عمدہ کھیل پیش کرکے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -