ڈربی شائر کاؤنٹی،شان مسعود کا بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کا امکان
لاہور (آئی ا ین پی)پاکستانی اوپنر شان مسعود کا ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم جولائی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ 32 سالہ شان مسعود اس وقت کلب سے منسلک ہیں جس کی سربراہی مکی آرتھر اس سال کے کانٹی سیزن میں تمام فارمیٹس کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس ہفتے لارڈز میں کانٹی چیمپئن شپ میں اپنا ڈیبیو کیا جہاں وہ 9 رنز سے سنچری بنانے میں ناکام رہے اور دوسری اننگز میں 62 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم جولائی میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔