محمد رضوان مجھ سے بہت بہتر کھلاڑی ہیں، کامران اکمل

محمد رضوان مجھ سے بہت بہتر کھلاڑی ہیں، کامران اکمل

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے اعتراف کیا ہے کہ محمد رضوان مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان ایک اچھا کرکٹر بن کر سامنے آیا ہے، جس نے قومی کپتان محمد سرفراز کی جگہ حاصل کی۔کہا کہ اب رضوان کی جگہ پانے کے لیے آنے والے کھلاڑیوں کو اس کے مقابلے میں دگنی کارکردگی دکھانی ہوگی، میرے جیسا کھلاڑی رضوان کا متبادل نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے، میں نہیں کہہ رہا کہ مجھے رضوان کی جگہ دی جائے۔کامران اکمل نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں رضوان کی ایسی کارکردگی رہی تو حارث، روحیل نذیر اور بسمہ اللہ خان میں سے کوئی رضوان کی جگہ حاصل نہیں کرسکتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -