نسیم شاہ کندھے میں انجری کے باعث کاؤنٹی میچ سے باہر

  نسیم شاہ کندھے میں انجری کے باعث کاؤنٹی میچ سے باہر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)رواں سیزن کے لیے گلوسٹر شائر سے معاہدہ کرنے والے پاکستانی پیسر نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کے سبب گزشتہ روز نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہو سکے۔منیجمنٹ ان کی فٹنس بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے، نسیم شاہ کو ان ڈومیسٹک میچز کے بعد ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرنا ہے۔یاد رہے کہ پیسر ماضی میں بھی کئی بار فٹنس مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران فٹنس مسائل آتے رہتے ہیں 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -