پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 947حادثات پر ریسپانڈ کیا 

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 947حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 947ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 610افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 412معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  518ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 28 مسافر 416اور96پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ238ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت278متاثرین کے ساتھ پہلے گوجرانوالہ67حادثات میں 71متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 62حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1030متاثرین میں 841مرد اور189 خواتین شامل ہیں۔

جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 214فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور505افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ311زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 824موٹر سائیکلز،74آٹو رکشے107موٹر کاریں،25وین5مسافربسیں،28ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -