رائیونڈ سٹی، گلے پر ڈور پھرنے سے شہری زخمی، ہسپتال منتقل 

رائیونڈ سٹی، گلے پر ڈور پھرنے سے شہری زخمی، ہسپتال منتقل 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے شہری قاتل ڈور گلے پر پھرنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے بحریہ آرچرڈ ڈور گلے پر پھرنے سے شہری عبدالرحمن شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خون زیادہ بہنے کے باعث حالت خطرہ میں ہے دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر کے غفلت و کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ 

مزید :

علاقائی -