ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز چھین لئے گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی. طلائی زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم چور زبیر نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے نواب ٹاؤن کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو جمشید اور فیملی کو یرغمال 11 لاکھ اسی ہزار مالیت نقدی، طلائی زیوارات اور پرائز بانڈ چوری کر کے فرار ہو گئے، گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں تنویرسے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو ندیم نامی شہری کے میڈیکل سٹور میں گھس کر 4ہزار روپے نقدی موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکو فرہاد حسین سے 63 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک کے علاقے میں ڈاکو قاسم اور اس کی فیملی سے چالیس ہزار روپے اور موبائل فون، وحدت کالونی کے علاقے سے عمران سے 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، لاری اڈا کے علاقے سے صفدر سے 19 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکوسہیل سے 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ جنوبی چھاؤ نی، کاہنہ سے کاریں،فیصل ٹاؤ ن، ٹاؤ ن شپ، ہنجروال،گلشن راوی، سمن آباد، چوہنگ اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔