قصور، اوباش کی 10 سالہ بچے سے بداخلاقی
قصور(بیورورپورٹ) قصور کے گردونواح میں دو مختلف واقعات میں ایک لڑکے کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا دیادوسرے کوبداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تفصیلات کے مطابق بیٹو جاگیر کے رہائشی سبحان ارائیں نے پولیس تھانہ منڈی عثمان والا کو بتایا کہ میرا دس سالہ بیٹا کھیتوں سے بکریاں چرا کر گھر واپس آ رہا تھا کہ ملزم رمضان نے اسے ورغلا پھسلا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،شیخ عماد صدر قصور سے بلال کا تیرہ سالہ بیٹا کھیتوں سے اپنے گھر واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں ملزم کاشف نے اسے ورغلا پھسلا کر بد اخلاقی کرنے کی کوشش کی اس کے شور کرنے پر ملزم فرار ہو گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔