سمبڑیال،مختلف مقامات سے 4پتنگ فروش گرفتار،پتنگیں ڈور برآمد
سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)مختلف مقامات پر دوران تلاشی پولیس نے 4پتنگ فروشوں، پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے1 ہزار سے زائد پتنگیں اورڈور برآمد کرلی،ملزمان کیخلاف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے موڑ سمبڑیال پر دوران تلاشی ملزم محمد دانش سے 10پتنگیں،الیوالی محلہ سے پتنگ فروش منور حسین سے 1ہزار پتنگیں،ملکھانوالہ سے فراز احمد سے 13 پتنگیں جبکہ تھانہ بیگووالہ پولیس نے اڈہ بیگووالہ پر پتنگ بازی میں مصروف عمران جاوید کو گرفتار پتنگ بمعہ ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانوں میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا۔