مریم نواز کی قومی اسمبلی ہال میں آمد، لیگی کارکنوں کی نعرے بازی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی قومی اسمبلی ہال میں آمد پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، کارکنوں نے تیری آوازمیری آواز مریم نواز مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی مہمانوں کی گیلری میں پہنچ گئیں، جیسے ہی مریم نواز گیلری میں آئیں تو ایوان میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے تیری آوازمیری آواز مریم نواز مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کئی ارکان اسمبلی مریم نواز سے ملنے کے لئے ان کے پاس آئے۔
مریم نواز