توقیرشاہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تعینات 

توقیرشاہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تعینات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گریڈ21کے افسر  ڈاکٹر توقیرشاہ کو نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔ توقیرشاہ  تقرری کے منتظر تھے۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔توقیر شاہ سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر ہونگے۔ توقیرشاہ پنجاب میں بھی شہبازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں وہ دسمبر میں ریٹائرڈ ہوں گے۔ توقیرشاہ شہبازشریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہیں۔ شہبازشریف کو وزیراعظم کی سیکیورٹی بھی فراہم کردی گئی ہے۔ شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیراعظم چیمبر پہنچے تو ملٹری سیکرٹری اور پی ایم اسٹاف نے ویلکم کیا۔شہبازشریف سے پی ایم چیمبر میں مریم نواز، حمزہ شہباز ودیگر نیملاقات کی جب کہ خاندان کے دیگر افراد نے بھی شہبازشریف کو مبارک باد دی۔ 
 توقیرشاہ  

مزید :

صفحہ اول -