عمران خا ن کو سیاست سے مائنس کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی: عثمان بزدار
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔ عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔قوم کو اس وقت عمران خان جیسے ایماندار اور دیانتدار سیاست دان کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے22کروڑ عوام کوعزت سے جینا سکھایا ہے اور عمران خان کی آواز پرعوام نے ہمیشہ لبیک کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں صاف و شفاف سیاست کی بنیاد رکھی۔قوم کپتان کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔
عثمان بزدار