الیکشن کمیشن کا قومی، صوبائی اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلا ن

الیکشن کمیشن کا قومی، صوبائی اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلا ن

  

      اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی کوئی نیا انتظامی یونٹ نہیں بنایا جائیگا،تمام صوبوں کیلئے حلقہ بندی کمیٹیو ں کی تشکیل 16اپریل 2022تک کر دی جائیگی۔ الیکشن کمیشن نے تمام چیف سیکر ٹر ی اور صوبائی الیکشن کمشنر ز کو حلقہ بندی کے کام کیلئے مطلو بہ نقشہ جات ودیگر دستاویزات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے کہا 11اپریل تا 26اپریل 2022تک مطلوبہ نقشہ جا ت و دیگر دستا ویزات کی فراہمی کی جائیگی، 20اپریل تا 24اپریل 2022تک حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کی جائیگی، اعلامیہ کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشا عت 28مئی 2022کو کر دی جائیگی،29مئی تا 28جون 2022تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر عوام اعتراضات و سفا رشات الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں گے، الیکشن کمیشن تمام اعتراضات کی سماعت اور فیصلے یکم جولائی تا 30جولائی 2022تک انجام دیگا، حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 3اگست 2022کو شائع کی جائیگی۔

حلقہ بندیاں 

مزید :

صفحہ اول -