ڈیرہ اسماعیل خا ن،تحصیل کلاچی میں پولیس وی پر راکٹ حملہ 3 اہلکارشہید

  ڈیرہ اسماعیل خا ن،تحصیل کلاچی میں پولیس وی پر راکٹ حملہ 3 اہلکارشہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) صوبہ خبیر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ضلع ڈیر ہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں راکٹ کے حملے میں پولیس کے تین جوان شہید جبکہ ڈی ایس پی اوردیگر دو اہلکار زخمی شدیدزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کوڈیر ہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں چوک یادگار کے قریب ڈی ایس پی کلاچی کی گاڑی پر راکٹ لانچرز سے حملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی اور دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی فضل سبحان پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت کررہے تھے کہ کلاچی یادگار چوک کے قریب انکی گاڑی پر پہلے راکٹ لانچرز سے حملہ کیا گیا اور پھر فائرنگ کی گئی حملہ کے نتیجہ میں ڈی ایس پی فضل سبحان سمیت چھ اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگئے، حملہ سے پولیس وین جل کر خاکستر ہوگئی۔ حملہ کے دوران  دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جنہوں نے شہداء  کے جسد خاکی اوردوزخمی اہلکاروں اور ڈی ایس پی فضل سبحان ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈی ایس پی کی حالت تسلی بخش جبکہ پولیس جوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ رات کی اندھیرے اور قریبی کھیتوں کی بدولت آپریشن کیلئے مزید نفری بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے روانہ کر دی گئی ہے۔ شہید اور زخمی پولیس اہلکاروں کے نام تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔ 
راکٹ لانچر حملہ

مزید :

صفحہ اول -