لندن،نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر لیگی اورپی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن،نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر لیگی اورپی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

  

 لندن (این این آئی)لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیر اعظم اور پی ایم ایل این کے سربراہ نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، ایک گروپ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کا جشن منایا گیا،دوسرا گروپ احتجاج کرتا نظر آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے لیڈران کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر موجود تھی۔دن کا آغاز ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کچھ کارکنان ایون فیلڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اور اپوزیشن کی فتح کا جشن منایا، اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے نواز شریف کے حق میں نعرے بلند کیے۔ایک کارکن کے مطابق ’بلند آواز میں نعرے لگائی تاکہ گھر کے اندر موجود میاں صاحب نعرے سن سکیں‘ تاہم انہوں نے ’شیر شیر‘ کے نعرے بلند کیے۔نواز شریف کے محافظ اپارٹمنٹ کے باہر موجود تھے۔

نوازشریف رہائشگاہ

مزید :

صفحہ اول -