24منحرف ممبران پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس سپیکر آفس میں جمع

24منحرف ممبران پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس سپیکر آفس میں جمع

  

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف نے 24ممبران پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس سپیکر آفس میں جمع کروا دیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر پنجا ب اسمبلی مقررہ وقت میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کرینگے۔ ابھی ریفرنس پر سپیکر کی جانب سے کاررروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ منحرف اراکین کا تعلق جہانگیر ترین، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔ منحرف اراکین کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔خیال رہے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پہلے ان ارکان کو پارٹی پالیسی پر عمل کرنے کا مرا سلہ جاری کیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل نے بعد ازاں چار اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کر کے خلاف ورزی پر جواب مانگا۔ منحرف ارکان کے ریفرنس میں حمزہ شہباز کیساتھ پریس کانفر نسز، ویڈیو بیانات بھی لف ہیں۔ منحرف ارکان متعدد مواقعوں پر حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کیلئے ووٹ دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ منحرف ارکان کی جانب سے شوکاز نوٹسز کا جواب نہیں دیا گیا۔

منحرف ارکان

مزید :

صفحہ اول -