سکھر شہر میں مضر صحت اشیاپان پراگ، گٹکا کی خرید و فروخت جاری 

سکھر شہر میں مضر صحت اشیاپان پراگ، گٹکا کی خرید و فروخت جاری 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر شہر میں مضر صحت اشیاپان پراگ، گٹکا کی خرید و فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسمگلنگ کے ذریعے مضر صحت اشیا سپلائی جاری، معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے انتظامیہ موثر کارروائی عمل میں لائے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے واضح احکامات کے باوجود شہر میں رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دنوں میں پان پراگ، گٹکا و دیگر مضر صحت نشہ آور اشیا کی خرید و فروخت کھلے عام جاری ہے مگر افسوس متعلقہ محکمے اس سلسلے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں، کھلے عام مضر صحت اشیاکی فروخت کے باعث نوجوان طبقہ مضر صحت اشیاکی لت میں مبتلا ہوکر مختلف امراض کا شکار ہوکر اسپتالوں کا رخ کررہا ہے، سکھر کے سماجی حلقوں سمیت سکھر کی سول سوسائٹی کے نمائندگان نے سکھر پولیس سمیت محکمہ کسٹم سکھرکے عملے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے نے مضر صحت اشیاکی فروخت کیلئے اسمگلرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جبکہ ملوث اسمگلرز کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے متعلقہ محکموں کا عملے نے رشوت کے عیوض خاموشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ ودیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکراسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ مضر صحت اشیاکی خرید و فروخت کو بھی روکا جائے تاکہ نوجوان نسل کو مختلف امراض سے بچایا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -