متھرا،15 سالہ لڑکے  کی ذبح شدہ نعش برآمد

متھرا،15 سالہ لڑکے  کی ذبح شدہ نعش برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)متھرا پولیس سٹیشن کی حدود گا ڑہ تا جک میں 15سالہ لڑکے کی زبح شدہ نعش بر آمد ہو ئی جسے نامعلوم سفا ک قاتلو ں نے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا اور نعش کو اراضیا ت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی صفدر خان ولد سید اکبر خان عمر 40سال سکنہ گاڑہ تاجک نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا منصف علی عمر 15سال افطا ری کے بعد گھر سے نکلا اور را ت گئے تک واپس نہیں آیا اسکے مو با ئل فون پر سا ری رات تک کالیں کر تا رہا لیکن مو بائل اٹنڈ نہیں کر تا جبکہ سحری کے وقت کال کی تو اسکا مو با ئل فون بند آ رہا تھا اور اگلے صبح اسکی زبح شدہ نعش اراضیا ت با غیچہ سے ملی جسے نامعلوم سفا ک قا تلو ں نے بے دردی سے قتل کر دیا ہے مد عی نے بتایا کہ انکا کسی کیسا تھ کو ئی ذا تی دشمنی یا جا ئیداد کا تنا زعا ت نہیں ہے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور نامعلوم ملزمو ں کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -