ریاست مدینہ کے دعویدار مساجد پر حملے کر رہے ہیں: مولانا مدنی 

ریاست مدینہ کے دعویدار مساجد پر حملے کر رہے ہیں: مولانا مدنی 

  

    پشاور (سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن اور  پی کے 77 سٹی پشاور کے امیر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے تیمرگرہ کی جامع مسجد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے حملے ایک عالم دین کی داڑھی نوچنے اور قاتلانہ حملے کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے تیمرگرہ کی مساجد اور مختلف مقامات سوات، مردان اور تیمرگرہ میں علماء پر قاتلانہ حملے کر کے یہودی لابی کے ایجنٹ ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا ہے یہود مسجد اقصی پر حملہ آور ہیں اور انکے ایجنٹ پاکستان کی مساجد پر حملہ آور ہیں انہوں نے کہا کہ مساجد و علماء پر حملوں سے پی ٹی آئی کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مساجد و علماء پر حملے کرنے والے اور شعائر اللہ کی توہین کرنے والوں کیخلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں اور واقعے کے مرتکب عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -