ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 4121افراد پر جرمانے عائد

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 4121افراد پر جرمانے عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں اور کالے شیشوں کے استعمال پر گزشتہ مہینے 4121 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور کالے شیشوں کے استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے تحت کالے شیشے استعمال کرنے پر 3750، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر 371 افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑیوں سے کالے شیشے  اتارے اور خلاف ورزی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ ٹریفک عملہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے  پر پابندی عائد ہے جس کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس پشاور الرٹ ہے اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی کیونکہ قانون ہر خاص و عام کیلئے یکساں ہے جس سے کوئی مبرا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔