وزیراعظم کا انتخاب ایک جمہوری عمل سے مکمل ہوا،ساجد میر

وزیراعظم کا انتخاب ایک جمہوری عمل سے مکمل ہوا،ساجد میر

  

لاہور(این این آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا انتخاب ایک جمہوری عمل سے مکمل ہوا ہے، توقع ہے کہ آئین، قانون، پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم رکھاجائے گا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا،نئے پاکستان کانعرہ لگاکر جو خرابیاں کی گئیں ان کی اصلاح کی جائے گی۔یہ حکومت متحدہ اپوزیشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔جو قومی یکجہتی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفے پی ٹی آئی کی سیاسی حماقت ہے۔الیکشن کمیشن خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرادے گا۔پی ٹی آئی نے اگر افرتفری کی سیاست کی تو نقصان اٹھائے گی۔ملک کسی بھی قسم کی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔معاشی ابتری کے حالات میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔دریں اثنا پروفیسر ساجدمیر نے دیر تیمرگرہ گورگوری چوک کی مسجد میں پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے امام مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجدکے تقدس کو پامال کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں،مسجد میں نعرہ بازی امام مسجد کی ڈاڑھی مبارک سنت رسول کی توہین انتہائی افسوسناک اور قابل شرم فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،خیبر پختوانخواہ حکومت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔

ساجد میر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -