الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی سیاسی جماعت متفق نہیں، اختر مینگل 

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی سیاسی جماعت متفق نہیں، اختر مینگل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) بلوچ رہنما اختر مینگل نے کہاہے کہ الیکشن ریفارمز کرنا پڑیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں کی مدعت میں ایک سال باقی ہے اس کے بعد الیکشن ہی ہونے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ترجیحات کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف ہی بتائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن ریفارمز ہمیں کر نا پڑیں گی،بے قاعدگیاں جو ہوئی ہیں ان کا ازالہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کوئی سیاسی جماعت متفق نہیں،اس پر حکمت عملی بنانی پڑئیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم وزارتوں کی دوڑ میں نہیں ہیں۔
اختر مینگل