نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ گرفتار

نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ داود زئی پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کا تعلق واحد گڑھی سے ہے جو رات کے اوقات میں شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے میں ملوث ہیں،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے چھینا گیا موٹرسائیکل،دو عدد قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی آیاز ولد عالم دین نے تھانہ دادودزئی پولیس کو اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون چھن جانے کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی  ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخار خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور دیگر مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران نواحی علاقوں میں سرگرم راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز گروہ کے مرکزی ملزم اور سرغنہ سمیت دو ملزمان زاہد ولد محمد ایاز اور جمال ولد عظیم کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق واحد گڑھی شیخ کلے سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے جن کے قبضہ سے چھینا گیا ایک موٹرسائیکل،دو عدد قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -