ڈیرہ،پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیکس میں اضافہ کیخلاف رٹ دائر

          ڈیرہ،پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیکس میں اضافہ کیخلاف رٹ دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ نے ایف بی آر کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیکس میں کئی سو گنا اضافے کے خلاف سماجی شخصیت،یونین کونسل 5ڈیرہ سٹی کے چیئرمین اورسٹی پراپرٹی کے مالک خرم شہزاد کی جانب سے دائر رٹ سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ کی جانب سے ایف بی آر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نئے نافذ شدہ  پراپرٹی ویلیو ایشن ٹیکسوں پر عمل درآمد کو فوری طور پر روک دیا ہے۔واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پراپرٹی ٹیکس کے نئے ریٹس پر شہریوں اور تاجرواں کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیاتھا اور ناظم خرم شہزاد کی جانب سے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بینچ میں صلاح الدین گنڈہ پور ایڈوکیٹ، عامر فرید سدوزئی ایڈوکیٹ اور اسماعیل علیزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی۔