سکھر،دریائے سندھ میں پانی کی کمی، کپاس کی بوائی متاثر

سکھر،دریائے سندھ میں پانی کی کمی، کپاس کی بوائی متاثر

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل کم ہورہی ہے، جس کے باعث کوٹری بیراج پر 40 فیصد اور کوٹری گد پر 45 فیصد پانی کی کمی ہوگئی ہے۔دریائے سندھ میں میں پانی کی کمی کے سبب کپاس کی بوائی متاثر ہورہی ہے جبکہ کپاس سمیت سبزیوں کی فصلیں بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔محکمہ آبپاشی کے مطابق روہڑی اور نارا کینال پانی کی کمی سے شدید متاثر ہوگئی ہے۔اس حوالے سے کنٹرول روم انچارج سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو نے بتایا کہ بارشوں کے نہ ہونے کے سبب پانی کی کمی ہے جس کے باعث تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آگیا ہے۔عبدالعزیز سومرو نے مزید کہا کہ بارشیں نہیں ہوئیں تو مئی میں صورتحال بہت خراب ہوجائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -