ڈیرہ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،متعدد گرفتار

ڈیرہ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،متعدد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی انسداد منشیات و ناجائز اسلحہ کاروائیوں کی ہدایت پر  تھانہ گومل یونیورسٹی، بند کورائی، ڈیرہ ٹاؤن اور صدر پولیس نے 740گرام چرس، 2بندوق، 2پسٹل 30بور اور 22کارتوس برآمد کرلئے، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی انسداد منشیات و ناجائز اسلحہ کاروائیوں کی ہدایت پر تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی میں ابھایا پر پر منشیات فروش امیر حسین بھٹی سکنہ کوٹلہ قائم شاہ سے 740گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائیوں میں بند کورائی پولیس نے رمضان سکنہ اعوان سے 1رپیٹر12بور معہ 7کارتوس برآمد کرلیا، اسی طرح ٹاؤن پولیس نے ڈیری فارم کے قریب عمران بلوچ سکنہ بگوانی جنوبی سے 1پسٹل 30بور معہ5کارتوس جبکہ صدر پولیس نے کنڈی ہاؤس کے قریب کاروائی کے دوران ملزم نعیم میانی سکنہ کوکار سے 1پسٹل 30بور معہ4کارتوس برآمد کرلیا۔ ادھر تھانہ پہاڑپور پولیس نے شاہداؤ میں ملزم عنایت اللہ صمدانی سے 1بندوق 12بور معہ6کارتوس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔