پی ٹی آئی کے کارکنوں کا عدم اعتماد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی کے کارکنوں کا عدم اعتماد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں نے اپوزیشن اور تحریک عدم اعتماد کے خلافتخت بھائیٹکر روڈ چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر نے حکومت کی قربانی دی ہے لیکن غلامی قبول نہیں کیا۔ اقتدار چھوڑا لیکن  غلامی قبول نہیں کیا۔ ہم محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے ہم پاکستان سے غداری کرنے والوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ہمیں کسی کی غلامی منظور نہیں۔ سب پارٹیاں ایک ہو گئے لیکن عمران خان نے اپنا ہار نہیں مانا۔  ہمارا لیڈر سچا اور اپنے وطن سے محبت کرنے والا واحد لیڈر ہے کبھی بھی اپنے لئے نہیں سوچا ہمیشہ غریب عوام کے لیے اور پاکستان کے لئے سوچا ہے۔  ہم پی ٹی آئی والوں نے کبھی بھی عوامی خدمت میں کسی سے سمجھوتا نہیں کیا ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے بہت جلد یہی  میدان  ہوگا اور یہی امریکہ کا غلام ہوں گے  اور عمران خان ایک بار پھر انتخابات کے ذریعے بھاری اکثریت سے آئیں گے اور وزیراعظم منتخب ہوں گے میرے لیڈر نے قوم کے خاطر اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آج جو عمران خان کی بر طرف ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔یہ ملک دشمن لیڈر  کل ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے اس موقع پر صوبائی رہنما حاجی ملک واصل خان،  فیصل انور ایڈووکیٹ، سابق ڈسٹرکٹ ممبر سعید خان، چیئرمین ڈاکٹر حفیظ الوہاب،  انجینئر شہزاد حسین، ڈاکٹر صاحبزادہ مہمند نائب ناظم یو سی جہانگیر آباد،  سابق ضلعی ناظم احتشام خان،  صوبائی رہنما محمد شعیب خان، انجینئر عادل نواز، خطیب الرحمن زکواۃ چیئرمین، ناظم شیر شاہ،جہانگیر خان،  امجد مہمند، طاہر خان، مستقل شاہ، کار خان  اور کثیر تعداد میں کارکنان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ  مخالفین خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں تحریک عدم اعتماد کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوں گے عوامی خدمت کرکے دکھاؤ عمران خان صرف پاکستان میں نہیں بلکہ باہر کے عوام میں بھی بہت پسندیدہ لیڈر ہیں ہم ہر محاذ پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں -

مزید :

پشاورصفحہ آخر -