کراچی کی 3 اہم شاہراہوں کی بہتری و بحالی کیلئے بڑا اقدام

کراچی کی 3 اہم شاہراہوں کی بہتری و بحالی کیلئے بڑا اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی کی 3 اہم شاہراہوں کی بہتری و بحالی کے لیے بڑا اقدام کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 89 کروڑ 35 لاکھ روپے 3 منصوبوں کے لیے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔شہید ملت ایکسپریس وے کی بہتری کے لیے 55 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کراچی عربی ضلع کے میوا شاہ قبرستان کی بہتری و بحالی کے لیے 27 کروڑ 57 لاکھ روپے کی منظور دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ سے آئی آئی چندریگر روڈ کی بہتری و بحالی کے لئے 6 کروڑ 61 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے تینوں اہم شاہراہوں پر کام کا ٹاسک کے ایم سی کے حوالے کردیا ہے۔اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ حکومت نے تینوں اہم شاہراہوں کی بہتری و بحالی کے لیے کے ایم سی کو کام کی منظوری دے دی ہے۔