قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں سپیکر کا الیکشن ہو گا

قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں سپیکر کا الیکشن ہو گا

  

 اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہوگا۔9 اپریل کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، پیر کو قائد ایوان کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 16 اپریل کی شام 4 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اسپیکر کا الیکشن ہوگا۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد بھی برقرار ہے۔

قومی اسمبلی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -