ملک بھر میں یومِ باب  الاسلام آج منایا جائے گا 

ملک بھر میں یومِ باب  الاسلام آج منایا جائے گا 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سمیت ملک بھر میں منگل10رمضان کو(آج) یومِ باب الاسلام بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا،مختلف مذہبی جماعتوں اوردینی اداروں کے زیراہتمام سیمینار مذاکرے اوراجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔سیاسی وسماجی رہنماؤں کے علاوہ ممتاز علمائے کرام اور دانشورحضرات محسن سندھ غازی محمد بن قاسمؒ کی سندھ آمد اور ان کی خدمات پر اظہار خیال کریں گے۔کراچی میں جمعیت الفلاح ہال اکبرروڈ صدر میں یوم باب الاسلام کی بڑی تقریب منعقد ہوگی۔جس سے ممتاز دانشور پروفیسر نظام الدین میمن،کالم نویس عطامحمدتبسم اورصدر جمعیت الفلاح قیصرخان سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -