ہم نے سڑکوں پر عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بلال غفار

ہم نے سڑکوں پر عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بلال غفار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلال غفار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سڑکوں پر عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا ہے کہ امریکی غلاموں کے ساتھ سندھ میں قانون سازی کرنا مزید ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے ووٹ کی عزت رکھنا ہر رکن کی ذمہ داری ہے، چئیرمن عمران خان کی کال پر تمام ارکان صوبائی نشستوں سے مستعفی ہوں گے، چئیرمن کے حکم کے بعد اسپیکر اسمبلی کو استعفے بھیج دیے جائیں گے۔بلال غفار نے کہا کہ تحریک انصاف سڑک سیاست کیلئے تیار ہے، پی ٹی آئی نے سڑکوں پر عوام کی عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -