گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی بھی تبدیلی کا امکان

گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی بھی تبدیلی کا امکان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئی وفاقی حکومت کے قیام کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اس کا ساتھ دینے والی سیاسی جماعتوں کی حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ نئی حکومت کے قیام کے بعد نئے وفاقی معاشی مشیر کی تقرری کا فیصلہ 24گھنٹوں میں ہی کرلیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری پالیسی ریٹ پر فوری نظر ثانی ہوگی۔اس کے علاوہ نیا گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ نئی ٹیم کو وفاقی اقتصادی اشاریوں اور ٹیکس پلان تشکیل دینے کا ٹاسک دیا جائے گا۔نئی ٹیم کی تشکیل کے بعد آئی ایم ایف سے اسی ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے۔اس کے علاوہ نیا پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ بھی اسی ہفتے لگایا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -