25 کلو منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی قید وجرمانے کی سزا کالعدم

      25 کلو منشیات سمگل کرنیوالے ملزم کی قید وجرمانے کی سزا کالعدم

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس سردارطارق مسعود ٗ جسٹس منصورعلی شاہ  اورجسٹس محمدجمال مندوخیل نے 25 کلوگرام منشیات سمگل کرنے پر25سال قید بامشقت اور5لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظور کرکے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ملزم کی جانب سے نورعالم خان ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم گل رحمان ساکن چارسدہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 25کلوگرام چرس برآمد کی تھی جوملزم نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اورجرمانہ کی سزاسنائی اورسپریم کورٹ نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظورکرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -