تحریک انصاف کی سیاسی شہید بننے کی کوشش ناکام، شیری رحمان 

تحریک انصاف کی سیاسی شہید بننے کی کوشش ناکام، شیری رحمان 

  

 اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان عوامی مطالبے پر آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق ہٹائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف سیاسی شہید بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انکے خلاف ناکامیوں،نااہلیوں،بدانتظامیوں، بحرانوں اور سکینڈلز کی ایک طویل چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو شکست تسلیم کر کے اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک طرف مجموعی استعفوں کی بات ہو رہی ہے دوسری طرف وزیراعظم کیلئے امیدوار نامزد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پہلے سے بٹی ہوئی تھی حکومت ختم ہونے کے بعد مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں اور مسائل کے ملک پر دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

شیریں رحمان 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -