سابقہ بیوی کو زخمی کرنیوالے شوہر کی ضمانت منسوخ

سابقہ بیوی کو زخمی کرنیوالے شوہر کی ضمانت منسوخ

  

پشاور(نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے سابقہ بیوی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتا ر ملزم محمد بصیر خا ن کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکاما ت جاری کردیئے۔ استغاثہ کے مطابق گرفتا رملزم محمد بصیر خان پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ داودزئی کی حدود میں اپنی سابقہ بیوی مسمی(ن)پر فائرنگ کی، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی تھی جبکہ پولیس نے یکم مئی 2021کو دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کرلیابعدازیں ملزم کوگرفتار کرلیاگیا،ملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پردرخواست مسترد کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -