20کلو چرس سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم شیر ولی ضمانت پر رہا

 20کلو چرس سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم شیر ولی ضمانت پر رہا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی 20کلو چرس سمگل کرنے کے الزا م میں گرفتار ملزم شیر ولی کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی قیصر بیگ ایڈووکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم شیر ولی ساکن چارسدہ کو تھانہ بڈبیر پولیس نے زنگلی چیک پوسٹ کوہاٹ رو ڈ پر گاڑی سے تقریباً 21کلو چرس سمیت گرفتار کیاتھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی عدالت نے ملزم کو ضما نت پررہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -