بھارت، 4ریاستوں میں ہند و انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے، ایک شخص جاں بحق

بھارت، 4ریاستوں میں ہند و انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے، ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کی 4ریاستوں میں مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا،دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے گوشت سے بنی ڈشز کھانے پرپابندی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمان طلبا پرپولیس کا تشدد‘16طلبا زخمی‘متعدد مسلمان طلبا کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مذہبی ریلی کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مارکے بعد آگ لگا دی۔ہندوانتہاپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی اورمردوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔گجرات میں مسلمانوں کی املاک اورگھروں پرحملے جاری ہیں۔ہندوانتہاپسندوں کی حمایتی پولیس نے ہندوؤں کے حملے روکنے کے بجائے متعدد مسلمانوں کوگرفتارکرلیا۔دوسری جانب دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے گوشت سے بنی ڈشز کھانے پرپابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کیخلاف احتجاج کرنیوالے مسلمان طلبا پرپولیس کے تشدد سے 16طلبا زخمی ہوگئے۔ متعدد مسلمان طلبا کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔ 
ہندوانتہاپسند