قومی اسمبلی ہال میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے نعرے

قومی اسمبلی ہال میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے نعرے

  

 اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی ہال میں اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے نعرے لگ گئے۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی دیکھنے کے لئے پہلے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اجلاس شروع ہونے سے قبل مہمانوں کی گیلری میں پہنچیں جبکہ کچھ دیر بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز بھی اجلاس کی کاروائی دیکھنے مہمانوں کی گیلری میں پہنچ گئے اور مریم نواز کی نشست کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ گئے،حمزہ شہباز کی آمد کے کچھ دیر بعد ایوان میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے نعرے لگائے گئے۔ 

نعرے

مزید :

صفحہ اول -