بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد 

بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے لئے آگے بہت زیادہ چیلنجز ہیں، ان کے لئے میری نیک تمنائیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے ہٹاکر ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات، جمہوریت کی بحالی اور ہم سب کی خوش حالی اب ہمارا اگلا قدم ہیں۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -