پی ٹی آئی ارکان نے ”شہباز کی اچکن نامنظور“ کاپوسٹر لہرادیا

پی ٹی آئی ارکان نے ”شہباز کی اچکن نامنظور“ کاپوسٹر لہرادیا

  

اسلام آباد(آئی این پی)  قومی اسمبلی اجلاس   کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ارکان ”شہباز کی اچکن نامنظور“کے الفاظ  والا   پوسٹر ایوان  میں لہراتے رہے، تاہم  ایوان سے باہر جاتے وقت پی ٹی آئی ارکان  وہ   پوسٹر ایوان میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے  ایک   پوسٹر بھی  لایا گیا جس پر”شہباز کی اچکن نامنظور“کے الفاظ درج تھے، پی ٹی آئی ارکان وہ بینر ایوان  میں لہراتے رہے، تاہم  ایوان سے باہر جاتے وقت پی ٹی آئی ارکان  وہ   پوسٹر میں ایوان میں ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ 

 پی ٹی آئی

مزید :

صفحہ اول -