ترک صدر کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

ترک صدر کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر  رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔ٹیلیفونک گفتگو میں صدر اردوان نے کہاکہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کسی بھی غیرملکی سربراہ مملکت کی جانب سے پہلا رابطہ ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

مبارکباد دی

مزید :

صفحہ اول -