برطانوی قانون دان فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدہ سے مستعفی

لندن ( مجتبیٰ علی شاہ ) برطانوی قانون دان فیض احمد گوندل ایڈووکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدہ سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریہ کو پورا کرنے لندن سے پاکستان شفٹ ہوا تھا ۔
فیض گوندل نے کہا کہ میں قائد عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان میں امپورٹڈ حکومت کے وجود کو مسترد کرتے ہیں ، پاکستان کی عدالتوں میں امپورٹڈ حکومت کا دفاع نہیں کر سکتا ، بطور احتجاج استعفیٰ دے رہا ہوں۔
فیض گوندل نے مزید کہا کہ میرا ضمیر مجھے اس عمل کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا ، جس حکومت نے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ کیا ہے اس کو تسلیم نہیں کرتا ۔