پاکستان اور پنجاب عمران خان کی آمریت سے آزاد ہو گیا‘حسن مرتضیٰ

پاکستان اور پنجاب عمران خان کی آمریت سے آزاد ہو گیا‘حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آمریت سے پاکستان اور پنجاب آزاد ہو گیا ہے،خوش آئند بات ہے کہ عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو بحال کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ آئینی بحران سے نکل کر اب چیزیں بہتری کی جانب جا رہی ہیں۔ حسن مرتضی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 200 اراکین صوبائی اسمبلی ہیں، پرویز الٰہی کے پاس تو 150 اراکین بھی نہیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا فیصلہ آج منگل تک ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی (ق)لیگ کے ہیں جن کی تعداد بمشکل 10 ہے وہ کیسے کہتے ہیں کہ ان کی تعداد پوری ہے۔
حسن مرتضیٰ

مزید :

صفحہ اول -