شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کر کے اہلکاروں کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کر کے اہلکاروں کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کر کے اہلکاروں کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو ختم کر کے نیب اہلکاروں کے خلاف احتساب کا مطالبہ کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب مکمل طورپر عمران خان کے قبضے میں تھا، چیئرمین نیب عمران خان سے ہدایات لیتے تھے ، نیب کوختم کرکےان کےاہلکاروں کااحتساب کیاجاناہی حل ہے، چیئرمین نیب بتائیں اپنےدورمیں اورگزشتہ 3سال میں کتنےسیاستدانوں کوپکڑا؟۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ایک وزیر چیئرمین نیب کےدفترمیں بیٹھاہوتاتھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  سابق وزیر اعظم  نے  کہا کہ   جج صاحبان کو عدالتوں میں کیمرے لگانے کی درخواست کریں گے، کل عارف علوی نے حلف اس لئے نہیں  لیا کیونکہ ان کے دانت میں درد تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -