شہزاد اکبر اور شہباز گل نے سٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما وں نے نام ایف آئی اے سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائیکوٹ میں چیلنج کر دیا ۔شہبا ز گل اور شہزاد اکبر عدالت پہنچ گئے ۔درخواست شہزاد اکبر کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی .
درخواست میں دونوں رہنماوں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے ،ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں اور یہاں تک کہ کوئی الزام بھی نہیں ہے اس لیے بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے ۔