انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے حیران کن خبر 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے حیران کن خبر 
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے حیران کن خبر 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 181 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

دوسری جانب گزشتہ روز 1700 پوائنٹس کے تاریخی اضافے کے بعد آج سٹارک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 144 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد 208 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 45 ہزار 935 پوائنٹس پر آ گیا ۔

مزید :

بزنس -