مسلم لیگ (ن) امارات کا شارجہ میں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں جشن

مسلم لیگ (ن) امارات کا شارجہ میں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں جشن
مسلم لیگ (ن) امارات کا شارجہ میں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں جشن

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) مغل ہاؤس شارجہ میں  شہباز شریف کے وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشی  میں  جشن کا اہتمام کیا گیا  جس میں مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے سرکردہ عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی  تمام عہدیداران اور کارکنان نے  ایک دوسرے کو خادم اعلیٰ شہباز شریف کے ملک کے 23 ویں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور مٹھائی سے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کروایا ۔

سینئر رہنما و سینئر نائب صدر مسلم لیگ( ن) متحدہ عرب امارات عبد المجید مغل  ، فرحان مجید مغل، سیفان مجید مغل،  ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد نواز، نائب صدر مرکز جمیل بنگیال، نائب صدر مرکز شہزاد بٹ،   مائینارٹیز ونگ کے صدر جان قادر،   چئیرمن دبئی یونٹ سہیل عامر گھمن، نائب صدر دبئی یونٹ محمد رزاق گجر، نائب صدر دبئی یونٹ غلام محی الدین، نائب صدر عجمان یونٹ چوہدری عتیق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی یونٹ عامر بھٹی،  راجہ جہانزیب،  راجہ چنگیز،حاجی محمد یونس، عامر ذیب،    پی او سی گلوبل کے جنرل سیکرٹری وقاص گھمن ، جنرل سیکرٹری ام القوین یونٹ خرم رشید، اور کارکن مسلم لیگ (ن) چوہدری محسن   نے شرکت کی  حاضرین نے  پی ڈی ایم کی اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ  نئی  حکومت خادم اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گی اور پاکستانی عوام کو مہنگائی اور غربت سے نجات دے گی-

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، مزدوروں کی اجرت میں اضافے اور مہنگائی کم کرنے کے سلسلے میں جو اقدامات کیے ہیں وہ قبل ستائش ہیں- اس سے پاکستان میں بہت سے لوگوں کو ریلیف ملے گا- اس موقع پر نئی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو سالانہ کم از کم ایک موبائل فون ٹیکس فری کیا جائے-

مزید :

تارکین پاکستان -