سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 2 چھٹیاں ختم کر دی گئیں ،شہبازشریف نے وزیراعظم آفس پہنچ کر پہلا حکم جاری کر دیا 

سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 2 چھٹیاں ختم کر دی گئیں ،شہبازشریف نے وزیراعظم آفس ...
سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 2 چھٹیاں ختم کر دی گئیں ،شہبازشریف نے وزیراعظم آفس پہنچ کر پہلا حکم جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کر دی ہے اور سب سے پہلے ہفتے میں2 سرکاری تعطیلات ختم کرتے ہوئے صرف 1 چھٹی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف1 تعطیل ہو گی جبکہ اوقات کار بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں، اب سے سرکاری دفاتر صبح  10بجے کی بجائے 8 بجے کھلا کریں گے ، وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کر دیاہے اور کہاہے کہ سستی اشیاءکی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

شہبازشریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی ، عملے کا تعارف کروایا گیا ۔ شہبازشریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اپنے حکم کم سے سے کم اجرت 25 ہزار کرنے پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیاہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ کمر کس لیں ، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -