شہبازشریف اتنی جلدی وزیراعظم آفس پہنچ گئے کہ عملے کی دوڑیں لگ گئیں

شہبازشریف اتنی جلدی وزیراعظم آفس پہنچ گئے کہ عملے کی دوڑیں لگ گئیں
شہبازشریف اتنی جلدی وزیراعظم آفس پہنچ گئے کہ عملے کی دوڑیں لگ گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف صبح صبح 7 بجے ہی وزیراعظم آفس پہنچ گئے لیکن اس وقت عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا تاہم ان کی آمد پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر دفتری اوقات صبح 8 بجے کردیے گئے ہیں جب کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ نے بھی اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کردیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ وزیراعظم ہاو¿س منتقل ہوگئے ہیں۔

شہبازشریف نے سرکاری دفاتر میں ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کر دی ہیں اور صر ف ایک چھٹی کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم بھی جاری کر دیاہے اور کہاہے کہ سستی اشیاءکی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

شہبازشریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی ، عملے کا تعارف کروایا گیا ۔ شہبازشریف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اپنے کم سے کم اجرت 25 ہزار کرنے پر فوری عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیاہے ۔شہبازشریف نے کہا کہ کمر کس لیں ، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا ۔

مزید :

قومی -