وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی
سورس: Twitter/@pmln_org

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے,  شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے وزیراعظم آج سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے پاس خود جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے اتحادی رہنماوں کو پی ایم ہاؤس بلانے کی بجائے ان کے پاس خود جانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ارکان کو کابینہ میں شامل کریں گے۔وزیراعظم اتحادی رہنماؤں کے پاس جا کر ان کا شکریہ ادا کریں گے اور انہیں پی ایم ہاؤس آنے کی دعوت بھی دیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ایوان نےاپوزیشن جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کوملک کا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔ پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی کووزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پی ٹی آئی ارکان نے بعد میں انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجتماعی استعفے دے دئیے تھے۔